Results 1 to 12 of 19

Thread: بیس جی بی کلاؤڈ سپیس مفت حاصل کریں, پی کلاؤڈ &

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Join Date
    18 Aug 2011
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    434
    Threads
    37
    Credits
    1,770
    Thanked
    26

    Default بیس جی بی کلاؤڈ سپیس مفت حاصل کریں, پی کلاؤڈ &

    اسلام علیکم دوستو.کیسےہو آپ؟؟امید ہے کہ خیریت سے ہوں گے.

    تقریبا سب ہی جانتے ہوں گے کہ کلاؤڈ سٹورج کیا چیز ہے. مختصر یہ کہ آپ اپنی اہم فائلیں اس کے ذریعے آن لائن محفوظ کر سکتے ہیں.

    پر ہر شخص کی ضروریات مختلف ہوتی ہیں, اسی طرح سے کلاؤڈ سروسز بھی بے شمار ہیں تو اپنے لیے بہترین سروس کیسے منتخب کی جائے؟؟

    چناچہ میں باری باری مختلف سروسز کا تعارف پیش کروں گا.
    یہ اس سلسلے کی پہلی قسط ہے.

    پی کلاؤڈ

    پی کلاؤڈ ایک یورپین سروس ہے جو فری یوزرز کو دس جی بی سپیس دیتی ہے.لیکن اسے ریفیرل اور پرموشنز کے ذریعے بیس جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے.

    سروس کی اہم خوبیاں.

    فائلز پر کسی قسم کی ٹائم لمٹ نہیں.مطلب یہ کہ ایک دفعہ فائل اپ لوڈ کرنے کے بعد جب تک آپ اسے ڈیلیٹ نہ کریں, وہ کلاؤڈ پر ہی رہے گی
    ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی آپ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر اسے ری سٹور کر سکتے ہیں.

    فائل سائز پر کوئی لمٹ نہیں.کم از کم میرے علم میں تو نہیں.

    فولڈر شئیرنگ, لنک شئیرنگ ,اپلوڈ لنک جیسی سہولیات موجود ہیں.

    اسے دیگر سروسز جیسے کہ گوگل ڈرائیو , فیس بک (تصاویر)، ڈراپ باکس, انسٹاگرام اور مائیکرسافٹ ون ڈرائیو کا بیک اپ لینے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے.

    پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود فائل بشرطیکہ اس کا لنک ڈائیریکٹ ہو, کو ریموٹ ڈاؤنلوڈ کے ذریعے پی کلاؤڈ پر منتقل کیا جا سکتا ہے.

    اینڈرائیڈ اور آئی فون کے لیے ایپس.
    میں نے صرف اینڈرائیڈ ایپ ہی استعمال کی ہے چناچہ صرف اسی پر رائے دے سکتا ہوں.

    ڈاؤن لوڈ اور اپلوڈ کو پاز اور رزیوم کیا جا سکتا ہے.
    کیمرے سے براہ راست نئی تصاویر اور ویڈیوز خودبہخود اپ لوڈ کرنے کے لیے آٹومیٹک اپ لوڈ کی سہولت بھی ہے.
    صرف ریموٹ اپلوڈ کی سہولت اینڈرائیڈ ایپ میں شامل نہیں ہے.

    خامیاں

    اینڈرائیڈ ایپ میں ریموٹ ڈاؤنلوڈ کی سہولت شامل نہیں ہے.
    فائلوں کو انکرپٹ کرنے کی سہولت صرف قیمتا دستیاب ہے.


    بونس ٹرک.
    جب آپ سپیس بڑھانے کے لیے پروموشن میں حصہ لیں گے تو اس کا ایک سٹیپ ایک جی بی ڈیٹا کلاؤڈ پر اپلوڈ کرنا بھی ہوگا.
    آپ کوئی ایسی فائل جس کا سائز ایک جی بی ہو, کا لنک انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر ریموٹ اپلوڈ کے ذریعے کلاؤڈ پر بھیجیں, تو بھی یہ شرط پوری ہو جائے گی.


    نوٹ:جب آپ کسی کے ریفیرل سے رجسٹر ہوں گے تو اسے اور آپ, دونوں کو, بونس سپیس ملے گی.
    یہ رہا ایک لنک

    https://www.pcloud.com/

    Sent from knowhere

    Last edited by stranger420; 9th October 2018 at 10:19 PM.

Similar Threads

  1. Replies: 4
    Last Post: 27th January 2022, 08:53 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 25th February 2013, 09:54 AM
  3. Replies: 3
    Last Post: 19th October 2011, 10:49 AM
  4. Replies: 7
    Last Post: 14th July 2009, 06:47 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •